رجسٹریشن

بالمشافہ رجسٹریشن، مرحلہ 1 از 3

معلومات برائے بالمشافہ (Onsite) شرکت

  1. 1معلومات پڑھیں
  2. 2تصدیق کریں
  3. 3فارم ڈاؤن لوڈ کیجیے

یہاں سے آغاز کیجیے

پروگرام کی تعارفی ویڈیو

یلپ کی تعارفی ویڈیو دیکھیے

ہدایات برائے بالمشافہ شرکت

ینگ علماء لیڈر شپ پروگرام میں بالمشافہ شرکت کے حوالے سے ضروری معلومات ذیل میں پیش کی جارہی ہیں۔ شرکت کے خواہشمند حضرات رجسٹریشن سے قبل ضروری معلومات پر مشتمل درج ذیل تحریر کا بغور مطالعہ فرمائیں۔

نوٹ: درج ذیل معلومات پروگرام میں بالمشافہ شمولیت کے حوالے سے ہے۔ اگر آپ پروگرام میں آن لائن شرکت کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

آن لائن شرکت
  1. پروگرام اور شرائط

    1. پروگرام کا دورانیہ کتنا ہے اور آغاز کب ہوگا؟

      ینگ علما ء لیڈرشپ پروگرام دو ہفتوں پر مشتمل تربیتی پروگرام ہے ،جس کا آغاز 16 جنوری 2027 اور اختتام 30 جنوری 2027 کو ہوگا۔ ان شا ء اللہ ( ان پندرہ دنوں میں کوئی چھٹی نہیں ہوگی)

    2. ینگ علماء لیڈرشپ پروگرام میں بالمشافہ شرکت کے لیے کیا شرائط ہیں ؟

      (الف) پروگرام میں شمولیت کے لیے بنیادی اہلیت فاضل درس نظامی ہونا ہے ۔

      (ب) نیز ایسے طلبہ بھی پروگرام میں شریک ہو سکتے ہیں جو اس سال (2026)دورہ حدیث کا امتحان دے رہے ہیں۔

  2. فارم اور انتخاب

    1. پروگرام میں بالمشافہ شرکت کے لیے شرکا ء کا انتخاب کیسے کیا جاتا ہے؟

      پروگرام میں بالمشافہ شرکت کے لیے انتخاب کے مراحل درج ذیل ہے۔

      1. رجسٹریشن فارم : اس مرحلے میں شرکاء کے رجسٹریشن فارم وصول کیے جاتے ہیں۔
      2. شارٹ لسٹ: اس مرحلے میں رجسٹریشن فارم کی بنیاد پر شرکاء کو شارٹ لسٹ کیا جاتا ہے۔
      3. انٹرویو: شارٹ لسٹ ہونے والے شرکاء کا مختصر انٹرویو (بذریعہ ملاقات/زوم میٹنگ/ فون کال) کیا جاتا ہے۔
      4. سلیکشن : انٹرویو کے بعد محدود تعداد میں شرکاء کی سلیکشن کی جاتی ہے اور انہیں ضروری ہدایات سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
      5. حتمی انتخاب: ضروری ہدایات مکمل کرنے والے احباب کا حتمی انتخاب کر لیا جاتا ہے۔
    2. پروگرام میں بالمشافہ شرکت کے لیے کتنے شرکاء منتخب کیے جاتے ہیں؟

      ملک بھر سے سینکڑوں درخواستیں موصول ہوتی ہیں ۔ موصول شدہ درخواستوں میں سے صرف 80 شرکاء کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

    3. بالمشافہ شرکت کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ کیا ہے؟

      پروگرام میں بالمشافہ شرکت کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 دسمبر 2026 ہے،تاہم جلد موصول ہونے والے فارم کی جانچ پڑتال ترجیحی بنیادوں پر کی جائی گی۔

    4. منتخب ہونے والے شرکا کا اعلان کب کیا جائے گا؟

      شرکاء کا انتخاب مرحلہ وار کیا جاتا ہے۔ پہلے مرحلے میں 40 شرکا ء ، دوسرے میں 20 شرکا ءاور تیسرے مرحلے میں 20 شرکا ء کا انتخاب کیا جاتاہے۔

      • پہلی حتمی فہرست: 10 دسمبر 2026 کو جاری کی جائے گی۔ ان شاء اللہ
      • دوسری حتمی فہرست: 15 دسمبر 2026 کو جاری کی جائے گی۔ ان شاء اللہ
      • تیسری حتمی فہرست: 20 دسمبر 2026 کو جاری کی جائے گی۔ ان شاء اللہ
    5. بالمشافہ پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے فارم جمع کروایا ، لیکن داخلہ نہیں ہو سکا، تو کیا وہ آن لائن شرکت کر سکتے ہیں؟

      جی بالکل! اس صور ت حال میں ان کا داخلہ آن لائن کیٹیگری میں کر دیا جائے گا اور انتظامیہ کی جانب سے ان کو آگاہ بھی کر دیا جائے گا۔

  3. قیام، طعام اور سفر

    1. بالمشافہ پروگرام میں شرکت کرنے والے احباب کے قیام و طعام کا انتظام کس کے ذمہ ہوگا؟

      بالمشافہ پروگرام میں شرکت کرنے والے احباب کے قیام و طعام کا اہتمام انتظامیہ کی جانب سے ہو گا۔ پروگرام کے دوران کسی ساتھی کو چھٹی یا ادارے سے باہر قیام پذیر ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    2. کیا قیام و طعام کی مد میں شرکاءکو کو ئی فیس ادا کرنا ہوگی؟

      جی نہیں!

    3. بالمشافہ شرکت کی صورت میں پروگرام کے مقام تک پہنچنے اور واپسی کے اخراجات کس کے ذمے ہوتے ہیں؟

      پروگرام کے مقام (اسلام آباد – بھوربن) تک پہنچنے اور واپسی کے سفر کا انتظام اور اخراجات شرکا کے ذمے ہوں گے۔

مرحلہ 2 از 3

تصدیق کیجیے، فارم کھل جائے گا

سوالات؟

مزید معلومات کے لیے رابط نمبر:

رابطہ نمبر برائے مرد حضرات

0329 8475029