رجسٹریشن

فضلاء کے قلم سے

زندگی بدل دینے والا تجربہ

یلپ کی فاضلہ عائشہ پراچہ کے قلم سے: زندگی، قیادت اور ذمہ داری کو نئے زاویے سے دیکھنے کا موقع۔

پڑھنے کا وقت: 1 منٹعائشہ پراچہ

پہاڑوں کے دامن میں دائرہ بنائے کھڑے یلپ کے شرکاء
یلپ کے شرکاء، پہاڑوں کے دامن میں (فائل تصویر)

ینگ علماء لیڈرشپ پروگرام (یلپ) کی فاضلہ عائشہ پراچہ نے پروگرام کے بعد اپنے تاثرات یوں قلم بند کیے۔

میں نے ینگ علماء لیڈرشپ پروگرام میں شرکت کی، اور واقعی یہ میرے لیے ایک نہایت شاندار اور یادگار تجربہ ہے۔ اس پروگرام نے نہ صرف میری سوچ کو ایک نئی سمت دی بلکہ مجھے زندگی، قیادت اور ذمہ داری کو ایک نئے زاویے سے دیکھنے کا موقع دیا۔

تمام مقررین کے موضوعات نہایت فکر انگیز، عملی اور موجودہ دور کی ضروریات کے مطابق ہوتے ہیں۔ ہر سیشن ذہن کو جھنجھوڑتا ہے اور خود احتسابی، مقصدیت اور مثبت تبدیلی کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔

یہ پروگرام صرف معلومات تک محدود نہیں، بلکہ یہ سوچنے کا انداز، فیصلہ کرنے کی صلاحیت اور مستقبل کے لیے وژن بھی مضبوط کرتا ہے۔ میں دل سے اتالیق ٹریننگز اور پوری ٹیم کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ایسا بامقصد اور معیاری پروگرام ترتیب دیا۔

میں ہر اس فاضلہ کو اس پروگرام میں شرکت کی بھرپور سفارش کروں گی جو اپنی فکری، اخلاقی اور قائدانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانا چاہتی ہے۔ واقعی ایک زندگی بدل دینے والا تجربہ!

جزاکم اللہ خیراً کثیراً

عائشہ پراچہ

نئی فاضلات اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔ یلپ 2027 کے لیے رجسٹریشن یہاں سے کیجیے۔

یلپ 2027

یلپ 2027 کے لیے رجسٹریشن جاری ہے

16 تا 30 جنوری 2027، اسلام آباد – بھوربن۔ آن لائن (علماء و عالمات) یا بالمشافہ (علماء)۔ کوئی فیس نہیں۔