فضلاء کے قلم سے
عالم کا کردار مسجد سے آگے
یلپ 2026 کے فاضل سجاد الحسن کے قلم سے: عالم کا کردار مسجد کے معمولات تک محدود نہیں، معاشرے کی کردار سازی بھی اس کا فرض ہے۔

ینگ علماء لیڈرشپ پروگرام 2026 کے فاضل سجاد الحسن نے پروگرام کے بعد اپنے تاثرات یوں قلم بند کیے۔
امسال 2026ء بمطابق 1447ھ ینگ علماء لیڈرشپ پروگرام میں شرکت کا موقع ملا۔ یہ پروگرام نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام ہے، جہاں علماء کو مستقبل میں درپیش چیلنجز سے آشنا کرانے کے ساتھ ساتھ ان سے نمٹنے کا طریقہ بھی سکھایا جاتا ہے۔
یہاں یہ بات باور کرائی جاتی ہے کہ ایک عالم کا کردار محض مسجد کے معمولات تک محدود نہیں، بلکہ معاشرے کی کردار سازی بھی اس کے فرائضِ منصبی میں شامل ہے۔ یلپ اپنی اقدار کے ذریعے ایک عالم کو سب سے پہلے اپنی ذات میں ایک ذمہ دار فرد بناتا ہے۔
اللہ تعالیٰ یہ فیض ہمیشہ جاری رکھے، اور ہم نے جو سیکھا اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
سجاد الحسن
نئے فضلاء اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔ یلپ 2027 کے لیے رجسٹریشن یہاں سے کیجیے۔


