رجسٹریشن

فضلاء کے قلم سے

ایک فکری کارواں

یلپ کے فاضل خبیب الحسن کے قلم سے: ایک ایسا سفر جس میں نظریات نے وسعت پائی اور قیادت کی باریکیوں کو ازسرِ نو سمجھا گیا۔

پڑھنے کا وقت: 1 منٹخبیب الحسن

رات کے وقت یلپ 2026 کے شرکاء کی گروپ تصویر، سامنے یلپ کے بیگ رکھے ہیں
یلپ 2026 کے شرکاء

ینگ علماء لیڈرشپ پروگرام (یلپ) کے فاضل خبیب الحسن نے پروگرام کے بعد اپنے تاثرات یوں قلم بند کیے۔

الحمد للہ! ینگ علماء لیڈرشپ پروگرام میں شرکت ایک غیر معمولی علمی، فکری اور روحانی تجربہ ثابت ہوئی — ایسا سفر جہاں نظریات نے وسعت پائی، سوچ کے زاویے بدلے، اور قیادت کی باریکیوں کو ازسرِ نو سمجھنے کا موقع ملا۔ یہ محض ایک پروگرام نہیں تھا، بلکہ ایک ایسا فکری کارواں تھا جو ذہنوں کو جِلا بخشنے اور دلوں کو روشنی عطا کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔

یہ پروگرام ایک فکری انقلاب تھا، جہاں ماضی کے چراغوں سے روشنی لی گئی اور مستقبل کے راستوں کو منور کرنے کے گُر سیکھے گئے۔ اتالیق کی شاندار تنظیم اور بہترین تربیتی ماحول نے اس سفر کو مزید مؤثر بنا دیا۔ ان کی بصیرت، خلوص اور غیر معمولی انتظامات پر شکریہ ادا کرنا محض ایک رسم نہیں، بلکہ ایک لازم حق ہے۔

یہ ایک ایسا تجربہ تھا جس نے دل میں ایک نیا عزم، ایک نئی روشنی اور ایک نئی لگن پیدا کی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس علم کو عملی میدان میں برتنے، دین کی سچی خدمت کرنے اور معاشرے میں حقیقی تبدیلی لانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

خبیب الحسن

نئے فضلاء اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔ یلپ 2027 کے لیے رجسٹریشن یہاں سے کیجیے۔

یلپ 2027

یلپ 2027 کے لیے رجسٹریشن جاری ہے

16 تا 30 جنوری 2027، اسلام آباد – بھوربن۔ آن لائن (علماء و عالمات) یا بالمشافہ (علماء)۔ کوئی فیس نہیں۔